• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک امتحانات کا پہلا دن:پرچہ لیٹ، نقل بھی نہ رک سکی

کراچی میں ایک سال کے وقفے کے بعد منعقد کیے گئے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پہلے روز جہاں بدنظمی عروج پر تھی وہیں امتحانی مراکز میں نقل کھلے عام جاری رہی۔

جیو نیوز کو کچھ امتحانی مراکز کی حاصل شدہ فوٹیجز کے مطابق بیشتر امتحانی مراکز میں طلبہ فزکس کے پرچے میں کھلم کھلا نقل کرتے دکھائی دیئے۔

اس کے علاوہ کچھ امتحانی مراکز پر موبائل کا آزادانہ استعمال ہوتا رہا اور طلبہ موبائل پر حل شدہ پرچہ کاپی پر چھاپتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔

اس سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں قائم امتحانی مراکز میں پرچہ تاخیر سے پہنچنے کی خبریں صبح سے ہی موصول ہوتی رہیں جبکہ یہ بھی دیکھا گیا کہ پرچہ ساڑھے 9 بجے شروع ہوجانے کے 4 منٹ بعد باآسانی فوٹو کاپی کی دکانوں پر موجود تھا۔

اس کے علاوہ ایک ایسا امتحانی مرکز بھی رپورٹ ہوا جس سے متعلق بورڈ انتظامیہ ہی لاعلم رہی جبکہ بورڈ آفس سے جاری طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ پر امتحانی مرکز کا نام موجود تھا۔

تازہ ترین