تاجکستان کا کہنا ہے کہ افغان صوبے بدخشاں میں طالبان کے ساتھ رات بھر لڑائی کے بعد آج صبح ایک ہزار سے زائد افغان فوجیوں نے سرحد عبور کرکے تاجکستان میں پناہ لے لی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں طالبان تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
تاجکستان نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج 1ہزار 37 افغان فوجی جان بچانےکیلئے تاجکستان آئے۔
تاجکستان کا کہنا ہے کہ اچھے پڑوسی ہونے کے ناطے افغان فوجیوں کو ملک میں داخل ہونے دیا گیا۔
طالبان نے بدخشاں صوبے کے 6 اضلاع کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
مئی کے آغاز میں بھی سیکٹروں افغان فوجی سرحد عبور کرکے تاجکستان میں پناہ لے چکے ہیں۔