ملتان(سٹاف رپورٹر،آئی این پی) خاتون کی خود کشی کی تحقیقات کیلئے جانیوالی پولیس ٹیم پرپتھراؤ سے 5 اہلکار زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بستی ملوک کے چکنمر121 ایم آرمیں گھریلو تنازع پر مسرت نامی خاتون نے خواب آور گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔اطلاعپر پولیس ٹیم ابتدائی تفتیش کے لیے خاتون کے گھر پہنچ گئی جہاں مبینہ طورپرخاتون کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوںرمضان،عبدالرزاق،اشفاق،عباس،مصطفیٰ،فیاض،عاشق،مرید حسین، اکرم،حبیب،ارشد،اشرف،رمضان، بشیر، شرافت وغیرہ نے پولیس ٹیم پراینٹوں سے حملہ کردیا۔پتھراؤ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اورٹریفک معطل ہوگئی، زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال پہنچادیا گیا۔سی پی اوملتان پولیس اظہراکرام کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس اہلکاروں پرحملہ کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔ واقعات کے مطابق اے ایس آئی کے پیٹ میں لگی جس کو زخمی حالت میں نشتر لانا پڑا ،پولیس تھانہ بستی ملوک نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنانے اور تشدد کر کے زخمی کرنے کے الزام میں 170 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔