• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے


قومی کرکٹ ٹیم سے سیریز میں شامل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

ای سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑی اور 4 مینجمنٹ ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

حکومتی قوانین کے مطابق کورونا مثبت آنے والے قرنطینہ کریں گے جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے باقی ارکان کو بھی آئسولیشن میں بھیج دیا  گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں 3 ون ڈے کھیلنے ہیں جو  8 ،10 اور 13 جولائی کو کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز 16 ، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے۔

تازہ ترین