سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اینکر ندیم ملک کو نوٹس بھیجے جانے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پر تنقید کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو مریم نواز نے کہا کہ میں ایف آئی اے کے ندیم ملک کو بھیجے گئے نوٹس پر بات کرنا چاہتی ہوں۔
انہوں نےاستفسار کیا کہ ایف آئی اے اصل معاملے کو سامنے لانے والے کے بجائے ان کے خلاف تحقیقات کیوں کررہی ہے؟
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کو چاہیے کہ وہ ان کے خلاف تحقیقات کریں جنہوں نے جج کی پرانی ویڈیو دکھا کر انہیں بلیک میل کیا۔