• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر الیکشن، اپوزیشن کے دھاندلی کے الزامات پر فواد چوہدری کا ردعمل


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس آزاد کشمیر میں امیدوار ہی پورے نہیں ہیں۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے آزاد کشمیر الیکشن پر اپوزیشن کے دھاندلی کےا لزامات پر بھی ردعمل دیا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس آزاد کشمیر میں امیدوار کھڑے کرنے کے لیے نہیں ہیں، یہ ابھی سے ہی دھاندلی کا بیانیہ نہیں بنائیں گے تو بعد میں جواب کیسے دیں گے؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں تو کھڑی ہی الیکٹ ایبلز کی بنیاد پر ہیں، ان کی اپنی کوئی حیثیت و اوقات نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کس بنیاد پر دعویٰ کرتی ہے کہ اس کے لوگ دوسری طرف چلے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں نواز شریف کس آئیڈیالوجی کے تحت آصف زرداری کی گود میں بیٹھ گئے ہیں؟

انہوں نے ایک اور سوال کیا کہ بتایا جائے کہ آصف زرداری کس نظریے کے تحت مولانا فضل الرحمٰن کے ہوگئے ہیں؟

تازہ ترین