الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ الیکشن کو کالعدم دینے سے متعلق درخواست میں ایم این ایز جمیل احمد اور فہیم خان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
ای سی پی کے مطابق کیس کافی وقت سے زیر التوا ہے، اس کا فیصلہ ہوجانا چاہیے۔
یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ الیکشن کو کالعدم دینے سے متعلق درخواست میں الیکشن کمیشن نے علی گیلانی کی مبینہ دھاندلی کی ویڈیو میں موجود ایم این ایز جمیل احمد اور فہیم خان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ یہ کیس کافی وقت سے زیر التوا ہے، اس کا فیصلہ ہوجانا چاہیے۔