• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت آگیا مشکلوں سے حاصل کیے امن کے فوائد حاصل کریں، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا امن اور خوشحالی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، وقت آگیا کہ مشکلوں سے حاصل کیے اس امن کے فوائد حاصل کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے 7ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے بات چیت کی۔ 

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا امن اور خوشحالی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، وقت آگیا کہ مشکلوں سے حاصل کیے اس امن کے فوائد حاصل کریں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وقت آگیا کہ پائیدار استحکام کے لیے سماجی و معاشی ترقی کو تیز کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز مستعد اور پُرعزم رہیں گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے خطرات جامع قومی ردِعمل کا تقاضا کرتے ہیں، فوج دیگر ریاستی اداروں سے مل کر قومی، صوبائی ردِعمل کو قابل عمل بنانے میں مصروف ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم پُرعزم قوم ہیں جو امن و استحکام کے لیے ہر آزمائش میں پوری اتری ہے۔

تازہ ترین