• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاجول نے فوٹوگرافر کو پیچھے کیوں ہٹایا؟

بھارتی اداکارہ کاجول نے ایونٹ کے دوران پاپارازیز کو پیچھے ہٹادیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاجول کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انھیں ایک امدادی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

جب کاجول اس تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تو پاپارازیز نے ان سے تصویر دینے کا کہا۔ 

کاجول نے پاپارازیز کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیچھے ہٹایا اور کہا کہ سماجی فاصلہ لازمی رکھا جائے۔ 

اداکارہ کے ہمراہ ان کی بیٹی بھی اس امدادی تقریب میں شریک تھیں اور مستحقین میں امدادی سامان تقسیم کر رہی تھیں۔



تازہ ترین