خیبر پختونخوا کے کالجز اور جامعات میں 23 دسمبر سےموسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے نجی و سرکاری کالجز اور جامعات میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی جبکہ بالائی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک ہوں گی۔