راولپنڈی سے کراچی آنے والی تیز گام ایکسپریس کی بوگی میں رائیونڈ اسٹیشن کے قریب آگ لگ گئی۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق آگ تیز گام ایکسپریش کی کارگو بوگی میں لگی، جس پر قابو پالیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔
بریک وین میں آگ بھڑک اٹھنے کے واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے، متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کراچی روانہ کردی گئی۔
سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کرکے 2 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔