• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا کی موت کے بعد ہتھنی ملکہ شدید غم کا شکار، اموات کی وجہ غیر موزوں ماحول ہے، فورپاز

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم فورپاز نے ہتھنی ملکہ کے بارے میں بیان میں کہا کہ سونیا ہتھنی کی موت کے بعد ملکہ شدید غم کا شکار ہے۔

کراچی سے اپنے بیان میں فورپاز کا کہنا تھا کہ ملکہ میں غصے کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔ مدھوبالا اور ملکہ کو سہارا دینے میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

فورپاز کے مطابق سونیا کے پوسٹ مارٹم میں شدید بیکٹیریل انفیکشن کی نشاندہی ہوئی، سونیا اور نورجہاں کی اموات غیر موزوں ماحول اور ناکافی نگہداشت کا نتیجہ ہیں۔

فورپاز نے کہا ملکہ اور مدھوبالا کے فوری اینٹی بائیوٹک علاج اور خون کے ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔ فور پاز ماہرین کی ٹیم جلد مزید معائنے کےلیے کراچی پہنچے گی۔ 

ادھر ڈائریکٹر سفاری پارک امجد زیدی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہتھنی سونیا کا آخری چیک اپ فورپاز کر کے گئی تھی، اس وقت تک یہی کہا گیا تھا کہ ہتھنی بالکل ٹھیک ہے۔ 

امجد زیدی کے مطابق ہتھنی سونیا کا سفاری پارک میں مکمل خیال رکھا جا رہا تھا۔ انکا کہنا ہے کہ ہمیں سونیا کی طبیعت خراب ہونے کا بالکل علم نہیں تھا۔

قومی خبریں سے مزید