مارخورز نے ڈولفنز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مارخورز نے 140 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کیا۔
راولپنڈی میں جاری چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے 15ویں میچ میں ڈولفنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 139 رنز بنائے تھے۔
وقار احمد 55 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ قاسم اکرم 31 اور کپتان فہیم اشرف نے 20 رنز اسکور کیے تھے۔ نثار احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں مارخورز نے ہدف 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ مارخورز کے اوپنرز فخر زمان اور محمد نافع نے 113 رنز کی شراکت بنائی۔ فخر زمان نے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد نافع 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ڈولفنز کے شایان شیخ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔