کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپئن نوید عالم کو خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔ 47سالہ نوید عالم 1994کی عالمی چیمپئن اور 1996کے اولمپکس میں شرکت کرنےو الی قومی ٹیم کا حصہ جبکہ بیجنگ اولمپکس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔ ان کی صاحب زادی حاجرہ نوید عالم نے بتایا کہ انکے علاج کا تخمینہ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ سابق اولمپئن سلیم ناظم نےان کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔