• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپیک ممالک کا اختلاف، تیل کی قیمتیں 6 سالہ بلند ترین سطح کے بعد پھر گر گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) اوپیک کے درمیان تیل کی عالمی طلب کو پورا کرنے کیلئے سپلائی بڑھانے کے منصوبے پر تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان آپسی جھگڑے کے باعث تیل کی قیمتیں 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ایک بار پھر گر گئیں، پیر کو اوپیک اور تیل کی پیداوار کرنے والے دیگر بڑے ممالک کا اجلاس معطل ہوگیا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیل کی پیدوار بڑھانے کے معاملے پر اختلافات کے باعث تیل کی عالمی مارکیٹ کا مستقبل ایک بار پھر خطرات سے دوچار ہوگئی ہے۔ 

برینٹ کروڈ 2.30 ڈالر یا 3.4 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 74.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ اس سے قبل یہ قیمت 77.84 ڈالر فی بیرل تک جاپہنچی تھی جو اکتوبر 2018ء کے بعد سے بلند ترین سطح تھی۔ 

امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں 1.79 ڈالر یا 2.4 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 73.37 ڈالر ہوگئی، امریکی تیل کی قیمت اس سے قبل 76.98 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا تھا جو نومبر 2014ء کے بعد سے بلند ترین سطح تھی۔ 

اوپیک کیساتھ ساتھ روس اور تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک کے وزراء توانائی کے درمیان پیر کو ہونے والے مذاکرات معطل کردئے گئے اور تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کے درمیان اختلاف کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ 

تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کے درمیان دوبارہ اجلاس بلائے جانے کا فیصلہ بھی تاحال نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث تیل کی عالمی مارکیٹ ایک بار پھر خطرات سے دوچار ہے۔

تازہ ترین