• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کی اپ گریڈیشن کیلئے مزید30ملین کے فنڈز جاری

 راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل مری کی اپ گریڈیشن کیلئے مزید 30ملین روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے۔جبکہ مال روڈ کی خوبصورتی اور بہتری کیلئے منصوبہ پر کام کا آغاز 15مئی سے کیا جارہا ہے۔جس پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ 199ملین روپے ہے۔جس کے تحت تمام یوٹیلیٹی سروسز کو انڈر گرائونڈ کیا جائے گا۔جبکہ عمارتوں  اور شاپس بورڈ کیلئے خصوصی پلاننگ کی گئی ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود اور ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں غیرضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری  کی ہیں کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے معیار کو بھی مدنظر رکھا جائے۔مری ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لینےکیلئے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے مری کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر مری طاہر فاروق اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا اور بریفنگ دی۔کمشنر راولپنڈی نے پتریاٹہ اور لارنس کالج روڈز کی سکیموں کا بھی جائزہ لیا۔اورہدایت کی کہ لارنس کالج والی سڑک کو 25مئی اور پتریاٹہ والی سڑک کو 30 مئی تک مکمل کیا جائے۔دونوں سڑکیں این ایل سی بنارہا ہے۔بعد ازاں انہوں نے گرین ولاز کے قریب نئےتعمیر ہونے والے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کیلئے مجوزہ جگہ کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو مری کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر مری طاہر فاروق نے اب تک کی صورتحال کے حوالے سے کمشنر اور ڈی سی او کو آگاہ کیا۔ٹی ایچ کیو مری میں نئی گرانٹ سے پارکنگ،مارچری،ڈینٹل کلینک او دیگر امور مکمل کئے جائیں گے۔انتظامی افسران نے گورنمنٹ ہائوس مری کی تنزئین و آرائش کے حوالے سے بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ اس سلسلے میں آئندہ13تاریخ کو اجلاس کیا جائے گا۔
تازہ ترین