• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے راولپنڈی ڈویژن کی مال گاڑیوں کی آمدن ہدف سے 182فیصد زائد وصولی

اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے کوویڈ 19جیسے چیلنج اور مشکلات کے باوجود مالی سال 2020-21 کے دوران 3ارب35 کروڑ5لاکھ 96 ہزار (3355.96ملین) کا ریونیو ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا ہے، پہلی مرتبہ مال گاڑیوں کی آمدن ہدف سے 182 فیصد زائد حاصل ہوئی ہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی انعام اللہ محسود کے مطابق راولپنڈی ڈویژن نے مجموعی طور پر ریونیو کا ہدف حاصل کرلیا ۔ راولپنڈی ڈویژن کا فریٹ ٹرین کے شعبے میں مالی سال 2020-21 کا ریونیو ہدف 186 ملین مقرر کیا گیا تھا اسکے مقابلے میں 339 ملین روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا ہے جو ہدف سےتقریبا 182 فیصد زائد ہے۔
تازہ ترین