• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے پرچے میں تاخیر کی تحقیقات جاری ہیں: چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی

میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلے پرچے کے تاخیر سے پہنچنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی سید شرف علی شاہ نے گورنمنٹ کراچی بوائز سیکنڈری اسکول پاپوش نگر میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں کیئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کر کے 2 روز میں رپورٹ دے دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ آج تمام 443 سینٹرز پر پرچہ ٹائم پر شروع ہوا ہے، جہاں پیپر دیر سے پہنچا تھا، اس کے لیے کمیٹی بنائی ہے، انکوائری چل رہی ہے۔

شرف علی شاہ نے بتایا کہ حور مظہر بیمار ہیں، ان کی جگہ سینئر افسر موہن لال کو کمیٹی میں رکھا ہے، نثار کھوڑو نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ بورڈ کو سختی کرنی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر اور ڈی آئی جی کو خط لکھا تھا لیکن پولیس موقع پر نہیں آئی، اسکول کے پرنسپل کی ذمے داری ہوتی ہے کہ پرچہ باہر نہ جائے۔

میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین شرف علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بورڈ کی ذمے داری پرچہ وقت پر پہنچانا ہے، بورڈ نے اپنی ذمے داری پوری کی۔

تازہ ترین