وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی، امور خاص اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ٹیکنالوجی کا استعمال بہت کارآمد رہا، مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرناایک بڑا چیلنج تھا۔
پنجاب یونیورسٹی میں وفاقی وزیر اسد عمر کورونا وبا میں گورننس کو درپیش چیلنجر پر قومی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اور خطاب کیا۔
اس موقع پر اسد عمر نے کہاکہ کووڈ بحران میں مشکل اور بڑے فیصلے کرنا پڑے ،کووڈ میں معاشی صورتحال کو مستحکم رکھنا ایک بڑا چیلنج تھا ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا کے کنفرم مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنابھی ایک بڑا چیلنج تھا، ٹیکنالوجی کا استعمال بہت کام آیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ عوامی مدد کے بغیر کوئی بھی حکومت اس وباء کو کنٹرول نہیں کر سکتی تھی۔