وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ فرزند زرداری بتائیں راجیو گاندھی کی آمد پر کشمیر کے بورڈ کیوں ہٹوائے؟ مودی کو گھر بلانے، جندال کو بغیر ویزا سیر کرانے والے کشمیریوں کا مقدمہ نہیں لڑسکتے۔
بلاول بھٹو کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے اڈے دینے سے انکار کیا، فرزند زرداری سی وی سمیت امریکا جارہے ہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ آزاد کشمیر والوں نےانتخابی مہم کے آغاز پر ہی تحریک انصاف کےحق میں فیصلہ سنادیا، فرزند زرداری پرچی لہرا کر آزاد کشمیر پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کو لاڑکانہ نہیں بننے دیں گے، گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی شکست ان کا مقدر بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ دھاندلی کا رونا روئیں گے کیوں کہ انہیں شکست صاف نظر آرہی ہے، دھاندلی نہیں ان کے کرتوت ان کی شکست کی وجہ بن رہے ہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، عوام آپ کو معاف نہیں کریں گے۔