وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آج 24 ہزار 284 میگا واٹ بجلی فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ ہے، پی ٹی آئی حکومت سے پہلے جولائی 2018 میں پیداوار کا ریکارڈ 20 ہزار 811 میگاواٹ تھا۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ تربیلا پیداوار کا 25 فیصد پیدا کررہا ہے، اس کے بعد بھی ملک میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔
اُن کاکہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار ہے، پی ٹی آئی حکومت نے بجلی پیداوار ہی نہیں ترسیل نظام کو بھی توسیع دی۔