• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی پشاور میں غائبانہ نماز جنازہ


لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی پشاور میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

دلیپ کمار کی نماز جنازہ قصہ خوانی کے محلہ خدا داد میں ادا کی گئی۔ جس میں مقامی شہریوں نے شرکت کی۔

کئی دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے والے ورسٹائل لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکی اپنے آبائی شہر پشاورسے کئی حسین یادیں وابستہ تھیں۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 22 سال قبل پشاور آئے لیکن وہ پرستاروں کے جم غفیر کے باعث اپنا آبائی گھر نہ دیکھ سکے۔ محلہ خداداد میں واقع گھر سے دلیپ کمار کے بچپن کی خوبصورت یادیں جڑی ہیں۔

پشاور آمد پر دلیپ کمار نے تاریخی قلعہ بالاحصار اور آبائی گھر کے قریب واقع تاریخی قصہ خوانی بازار اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا تھا۔

دلیپ کمارکی وفات پر ان کے قریبی رشتہ دارسینٹیر محسن عزیزنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار نفیس اور پڑھے لکھے انسان تھے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے عظیم اداکار دلیپ کمار آج صبح 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، اُنہیں ممبئی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

لیجنڈری اداکار کو گزشتہ چند روز سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اسی وجہ سے وہ دوسری مرتبہ ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کروائے گئے تھے، جہاں وہ بدھ کے روز خالق حقیقی سے جا ملے۔

تازہ ترین