اداکار دلیپ کمار نے جہاں اپنی پرفارمنس سے فلموں کو یادگار بنایا وہیں ان پر کئی مشہور گیت بھی فلمائے گئے۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار پر فلمائے گانوں کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے، ان کے چاہنے والوں کی ان گیتوں سے خوبصورت یادیں وابستہ ہیں۔
دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران مغل اعظم، ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر،اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔
دلیپ کمار کے کپڑے پہننے کا انداز، ہیر اسٹائل اور مسکراہٹ برسوں یاد رہے گی، اتنے بڑے اداکار ہونے کے باوجود ان کی شخصیت میں عاجزی نمایاں تھی۔
خیال رہے کہ آج صبح دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، اُنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے جوہو قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
لیجنڈری اداکار کی وفات پر شوبز انڈسٹری کی اعلیٰ شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔