اسلام آباد(اے پی پی )وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میں مؤثر قانون سازی کیلئے اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعظم سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، رکن قومی اسمبلی مونس الہی اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے بھی ملاقات کی۔ عمران خان سے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے ملاقات میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مسائل بالخصوص اندرونِ سندھ اور تھر پارکر میں بنیادی صحت اور تعلیم کی سہولیات اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔