• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے عملہ نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے گیٹ اکھاڑ دیے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے) وزارت موسمیاتی تبدیلی نےسی ڈی اے سٹاف کی جانب سےمبینہ طور پر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے عملے ، دفاتر ، اسلام آباد چڑیا گھر اور مارگلہ پہاڑیوں کی جائیدادوں پرحملہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے اطلاع دی ہے کہ سرکاری گاڑی رجسٹریشن نمبر جی پی 502نے بورڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹریل فور پر ایم ایچ این پی سے قدرتی کھاد جمع کی جا رہی تھی ، سی ڈی اے کے عملہ نے مبینہ طور پر اجازت لینے کی بجائے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ٹریل 4سے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے لگے گیٹ بھی اکھاڑ دیئے ،سی ڈی اے عملہ کی طرف سے بورڈ کے عملے کو ہراساں کیا گیا اور انہیں دھکے دیئے گئے ، متعلقہ عملہ کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو بھی درخواست دیدی گئی ہے جس کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو کلپس شواہد کے طور پر موجود ہیں، لہٰذا درخواست کی جاتی ہے کہ مندرجہ بالا مسائل پر بورڈ کی طرف سے پیش کردہ شکایات پر غور کیا جائے اور اس اقدام میں ملوث اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ادھر چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ راعنا سعید کا کہنا ہے کہ ہمارے سٹاف نے انہیں روکا تو انہوں نے گیٹ توڑ دیا اور عملے پر حملہ کر دیا ۔
تازہ ترین