خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کے بس منصوبے بی آر ٹی کے ایک اسٹیشن کے اندر ایک شخص بیل لے گیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وائرل ہوئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری بیل کو بی آر ٹی کے ٹکٹ کاؤنٹر پر لے جا رہا ہے۔
دوسری جانب ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حرکتوں سے بی آر ٹی کو بد نام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ٹرانس پشاور کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کر رہے ہیں، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔