کوئٹہ (سٹی ڈیسک)نوپ پاکستان کے صوبائی صدر نصیر بلوچ جنرل سیکرٹری شیخ شاکر چیئرمین الطاف حسین سینئر نائب صدر آغا دولت شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری در محمد رئیسانی دوست محمد کاسی جنرل سیکرٹری کامریڈ نذر مینگل ای پی سینٹر کے شادی خان قادر لانگو احمد علی مینگل نے کہا کہ محکمہ ڈاک خضدار ڈویژن میں یونین کے ٹوکن احتجاج کا نوٹس لیکر مطالبات تسلیم کئے جائیں یونین اور ملازمین کے تحفظات دور کئے جائیں ملک کے دو بڑے ڈویژن خضدار اور کوئٹہ کو چلانا ایک افسر کے بس میں نہیں ہے محکمہ کا تمام سرکاری کام اور ملازمین کے مسائل حل ہونےکے بجائے بڑھ رہے ہیں محکمہ ڈاک خسارے میں جارہا ہے۔