• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں، سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات 29 اگست سے قبل جمع کروا نے کا حکم دیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات میں سالانہ آمدن اور اخراجات کی تفصیلات شامل ہوں،جبکہ جماعتیں اپنے فنڈز کے ذرائع اور اثاثے اور اپنے ذمے واجب الادا کی تفصیلات دیں۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اکاؤنٹس کے آڈٹ سے متعلق چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی رپورٹ دیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں درج ہو کہ سیاسی جماعت نے ممنوع ذرائع سے فنڈ نہیں لیے۔

ای سی پی نے ہدایت کی ہے کہ رپورٹ پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ دی جائے، بیان میں سیاسی جماعت کی اصل مالی صورت حال شامل ہو۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات سیکریٹری الیکشن کمیشن اسلام آباد کے پتے پر بھیجیں۔

تازہ ترین