• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا بین الاقوامی سفری پابندیاں فی الحال نہ اٹھانے کا اعلان


امریکا نے بین الاقوامی سفری پابندیاں فی الحال نہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ویکسینیشن میں زبردست پیش رفت کے باوجود محفوظ پوزیشن یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں ہر ہفتے کورونا وائرس کے کیسز میں پچیس فیصد اضافہ ہورہا ہے۔

جنوری کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ 32 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے۔

دوسری جانب آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں 20 لاکھ افراد کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔

دارالحکومت ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں آئرش وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی 70 فیصد آبادی کو کورونا وائرس کے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جاچکی۔

تازہ ترین