بھارتی ریاست مغری بنگال کی وزیرِ اعلیٰ مامتا بینر جی کی جانب سے سیف علی خان کے ڈکیتی میں زخمی ہونے کے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں اُن کا کہنا ہے کہ سیف علی خان کا زخمی ہونا اس حوالے سے خدشات میں اضافہ کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی چمک دمک کے علاوہ بھی کچھ ایسا ہے جسے سیاہ حصہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا پر اداکاروں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان عام اداکار نہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے نام ہیں۔
آج صبح سیف علی خان کے گھر کے باہر ہونے والے حملے نے وہاں اداکاروں کی حفاظت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سنیئر سیاستداں اور مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ مامتا بینرجی نے سوشل میڈیا ایکس کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کر کے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قانون کو اپنا راستہ بنانا چاہیے، میری دعا ہے کہ سیف علی خان جلد صحت یاب ہو جائیں۔
ہندوستانی فلم اور ٹی وی ڈائریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت نے بھی سیف علی خان کے ڈکیتی میں زخمی ہونے کے معاملے کی مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری ایسو سی ایشن اس معاملے کی مذمت کرتی ہے۔
اشوک پنڈت نے سوال اٹھایا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں اور سیکیورٹی اہلکار ان سوسائٹیز میں موجود ہوتے ہیں پھر بھی ایک مداخلت کار 12 ویں منزل پر کیسے پہنچ گیا؟