• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ سیز فائر معاہدے کے چند گھنٹوں بعد اسرائیلی حملہ

غزہ ڈیل پر دستخط کے بعد فلسطینی اپنے تباہ شدہ گھروں کا معائنہ کر رہے ہیں--- تصویر بشکریہ رائٹرز
غزہ ڈیل پر دستخط کے بعد فلسطینی اپنے تباہ شدہ گھروں کا معائنہ کر رہے ہیں--- تصویر بشکریہ رائٹرز

قطری دارالحکومت دوحہ میں غزہ سیز فائر معاہدہ طے پا جانے کے چند ہی گھنٹوں کے اندر اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ میں طبی امداد دینے والے اداروں کا کہنا ہے کہ تازہ اسرائیلی حملوں میں 32 شہادتیں ہوئی ہیں۔

15 ماہ سے جاری غزہ جنگ کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پا جانے والے اس معاہدے میں قطر، مصر اور امریکا کا تعاون شامل ہے۔

معاہدے میں ابتداء میں 6 ہفتوں کی جنگ بندی کا کہا گیا ہے۔

معاہدے میں اسرائیل اور حماس کی جانب سے مرحلہ وار یر غمالیوں کے تبادلے، اسرائیلی فوج کی واپسی کے حوالے سے معاملات طے پائے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید