اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی اوسی نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ وہ جلسوں میںکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے‘ چوتھی لہر کا خدشہ ہے، اسلام آباد ہی نہیں ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں‘ہم نہیں چاہتے کہ عید پر پابندیاں لگائیں، عید کا مزا خراب ہو‘مکمل لاک ڈاؤن کی طرف بالکل نہیں جائیں گے، اسمارٹ لاک ڈاؤن جہاں ضرورت ہو کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل یوتھ کونسل کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا مزید بڑھنےکا خطرہ ہے لہٰذا تمام لوگ ایس او پیز پر عمل کریں‘ سماجی فاصلہ رکھیں۔