لاہور(خبر نگار) اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے ستارہویں اجلاس کی صدارت کے دوران صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی صدارت میں سنڈیکیٹ نے اتفاق رائے سے یونیورسٹی کا بجٹ منظور کر لیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں جدید طرز پہ نئے تعلیمی شعبہ جات کے قیام کے لیےاساتذہ کی آسامیوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔