ملتان(سٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈرسینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سابق ایم این اے عبدالقادر گیلانی کے سابق سیکرٹری نصیر احمدمیتلا کے خلاف تھانہ الپہ میں فراڈ کا مقدمہ درج۔ سابق جنرل کونسلر طاہر اقبال وینس نے پریس کلب بند بوسن کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نصیرمیتلا نے مجھ سے 2019 میں کاشتکاری کی غرض سے 30لاکھ روپے ادھار لیے جس کے عوض مجھے ایک بوگس چیک دیا جو آج تک کلیئر نہ ہوسکا۔دوسری طرف الپہ پولیس نے ملزم نصیر کو ایس پی گلگشت کے دفتر کے باہر سے گرفتار کر لیا۔ یاد رہے ملزم کو دو سال قبل گیلانی صاحبان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے سیکرٹری کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔