بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر ملتان موٹروے پراجیکٹ پروزیراعظم نےچائنہ کنسٹرکشن کمپنی کوفوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، 260چینی ماہرین سندھ اورپنجاب کے چھ مختلف مقامات پر سروے کیلئے پہنچ گئے۔وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے ہوم سیکرٹری پنجاب اورسندھ کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے چائنہ اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کمپنی کوسکھرسے ملتان موٹروے پراجیکٹ پرفوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر 260سے زائدچینی ماہرین اوراتنے ہی مقامی ماہرین پنجاب اورسندھ کے 6 مختلف مقامات پر سروے کیلئے پہنچ چکے ہیں۔چینی ماہرین کی اس سروے کے دوران فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے اورموبائل پروٹیکشن ٹیمیں سیکورٹی کیلئے تعینات کرنیکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے ملتان اوربہاولپور کے آرپی اوز،ڈی پی اوزاورڈی سی اوزکو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔