• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 افراد کی لاشیں ملیں، دیگر واقعات میں 3 جاں بحق، 5 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ،5 زخمی ہوگئے، 6 افراد کی لاشیں ملیں ، تفصیلات کے مطابق ، ایم اے جناح روڈ پر کرنٹ لگنے سے 35برس کا نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ، ملیر ماڈل کالونی میں گھر کی چھت سے پانی کی ٹنکی گرنے کے باعث راہگیر 25سالہ صابر جاں بحق ، 50 سالہ عرس محمد زخمی ہوگیا ، لیاقت آباد ایف سی ایریا میں زیر تعمیر گھر کی چھت پر کام کے دوران گرنے سے دو مزدور زمین گل اور محمد روف خان زخمی ہوگئے سائٹ ایریا میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 22سالہ معیز شدید زخمی ہوگیا جس نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا ، نیشنل ہائی وے جوگی موڑ کے قریب تیز رفتار ی کے باعث واٹر ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ،علاوہ ازیں لیاری کھڈا مارکیٹ میں گھر سے 22سالہ صدام کی پھندا لگی لاش ملی، دریں اثنا بھینس کالونی ، قائد آباد پل کے نیچے سے ، نارتھ کراچی پاور ہاوس ،شاہ لطیف اور سی ویو سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

تازہ ترین