حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد خان کی حیدرآباد آمد اورڈسٹرکٹ بار کی تقریب حلف برداری سے خطاب کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ۔جمعہ کو حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر ڈسٹرکٹ بار کی تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمدخان نے آج (10جولائی) ہونے والی تقریب میں شرکت سے معذرت کی ہے جس کی وجہ سے تقریب منسوخ کردی گئی ہے‘ نئے پروگرام کے بارے میں شیڈول سے جلد وکلا کو آگاہ کیاجائے گا۔