• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ اب فاروق ستار، فیاض چوہان کے پیچھے پڑ گئیں

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اب ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔

اداکارہ حریم شاہ نے انسٹا گرام پر جاری اپنی ویڈیوز میں کہا کہ فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان میرے متعلق بےبنیاد باتیں بناکر لوگوں کو گمراہ کرنے اور اپنے صادق و امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میں فیاض الحسن چوہان کی بہت عزت کرتی تھی، میں نے میڈیا کو ہمیشہ یہی کہا کہ فیاض الحسن بہت اچھے انسان ہیں، مجھے اور اللہ کو معلوم ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں۔

حریم شاہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں کہ میں کسی کے ساتھ آپ سے ملنے آئی تھی،  آپ خود مجھ سے ملنے کے شوقین تھے، لوگ بے وقوف نہیں ہیں سب کو سب سمجھ آتی ہے۔


انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’فاروق ستار مجھ سے چھ ماہ سے درخواست کر رہے تھے کہ آپ جب بھی کراچی آئیں تو میری مہمان بنیں، جب میں کراچی آئی تو فاروق ستار خود چل کر آئے، اب وہ عوام کے سامنے جھوٹ نہ بولیں۔ ‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے حریم شاہ کی شادی کے چرچے بھی خوب ہورہے ہیں۔

تازہ ترین