پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے طالبعلم سے بدفعلی کے جرم میں گرفتار عزیز الرحمٰن کے معاملے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک مختصر ویڈیو میں کہا کہ بہت ہی دُکھ کے ساتھ یہ کہوں گی کہ یہ شخص چہرے پر سنتِ رسول سجا کر طالبعلموں سے بدفعلی کا مرتکب ہوا وہ بھی ایک مدرسے میں جہاں قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا یہ قومِ لوط کا عذاب بھول گئے ہیں کہ جب پتھروں کی بارش ہوئی تھی ۔
حریم شاہ نے کہا کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی آج والدین قرآن کی تعلیم حاصل کرنے بچوں کو مدرسے نہیں بھیج رہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کسی اور میں ایسی ہمت نہ ہو کہ وہ سنتِ رسولﷺ چہرے پر سجا کر ایسی حرکت کرے۔
حریم شاہ نے لکھا کہ ’ایسے لوگوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔‘
یاد رہے کہ طالبعلم سے زیادتی میں ملوث ملزم عزیز الرحمٰن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا۔