ریلوے حکام نے سکھر ٹرین حادثہ کے متاثرین سے دستاویزات جمع کروانے کی اپیل کی ہے، چیف کمرشل مینجر ریلوے روبینہ ناصر کا کہنا ہے کہ جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو 15 لاکھ، زخمیوں کو 50 ہزار سے 3 لاکھ تک ملیں گے۔
روبینہ ناصر نے کہا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کی مالی امداد کا ہوم ورک مکمل ہے، جاں بحق مسافروں کے لواحقین اپنی دستاویزات جلد ریلوے کو جمع کروائیں۔
چیف کمرشل مینجر ریلوے نے کہا کہ سکھر ڈویژن کے ڈھرکی اسٹیشن پر 7 جون کو ٹرین حادثہ ہوا تھا، ٹرین حادثے میں 67 مسافر جاں بحق اور 118 زخمی ہوئے تھے۔