امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قوم سے کیے گئے ہر وعدے سے فرار اختیار کیا ہے۔
منصورہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سونامی کا دور ختم ہورہا ہے، اب فلاحی مملکت کا دور آئے گا۔
انھوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا مکمل پیکیج سیاسی جماعتوں کو بھیج دیا ہے۔ شفاف انتخابات کے بغیر چارہ نہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ متناسب نمائندگی کا اصول اپنا کر ہی جمہوریت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کی جماعت مہنگائی اور بےروزگاری کے خلاف بھرپور تحریک چلا رہی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی معیشت مکمل طور پر آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ اب وزیراعظم کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم سے کیے گئے ہر وعدے سے فرار اختیار کیا ہے۔