لاہور ( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے،مالی سال کے اختتام پر ایک سال میں ہونے والی مہنگائی غریب عوام کے لئے قیامت صغریٰ سے کم نہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عام استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں جون 2020 کے مقابلے میں جون 2021 میں 15.37 فیصد کا خوفناک اضافہ ہوا ،در حقیقت یہ موجودہ حکومت کی بد انتظامی اور بے حسی کے خلاف فردِ جرم ہے ،بدترین امر یہ ہے کہ قیمتوں کے احساس اشاریے میں 20 فیصد غریب ترین پاکستانیوں کے لئے مہنگائی میں 17.58 فیصد کا ظالمانہ اضافہ ہو۔