• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے مسعود الرحمن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سینئر سول جج عامر عزیز خان نے عدلیہ مخالف تقریر کیس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنماء مسعود الرحمن عباسی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ہفتہ کو سماعت کے دوران ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کی جانب سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیاگیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت پیش کرتے ہوئے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور مسعود الرحمن عباسی کو جوڈیشل کرتے ہوئے اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم سنادیا۔ یاد رہے کہ ملزم نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف تقریر کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور سپریم کورٹ آف پاکستان ملزم کا معافی نامہ مسترد کرچکی ہے۔

تازہ ترین