• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں عید الاضحیٰ سے قبل ہی سبزی فروشوں کی جانب سے مختلف سبزیوں کی قیمت میں اور مرغی فروشوں نے مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

وادی کوئٹہ میں ادرک کی فی کلو قیمت میں 40 روپے اور لہسن کی قیمت میں 50روپےکااضافہ ہوا ہے۔

جس کے بعد ادرک کی فی کلو قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی کلو اور لہسن کی فی کلو قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 250 روپے ہو گئی۔

پیاز اور کھیرے کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد فی کلو قیمت 50 روپے فی کلو ہو گئی۔

سبز مرچ کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 160 روپے فی کلو ہو گئی۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد اس کی قیمت 300 روپے فی کلو ہو گئی۔

واضح رہے کہ شہر میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 250 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین