مرحوم بھارتی اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے ایصال ثواب کے لیے خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار دلیپ کمار طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
دلیپ کمار کے آبائی شہر پشاور میں ان کی غائبانہ نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی تھی، جبکہ اب ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
یہ دعائیہ تقریب دلیپ کمار کے رشتہ دار سینیٹر محسن عزیز کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔
اس تقریب میں دلیپ کمار کے قریبی رشتہ داروں اور چاہنے والوں نے شرکت کی۔
دعائیہ تقریب میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔