• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورو کپ فائنل، ویمبلے اسٹیڈیم میں شدید بدنظمی

ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور اٹلی کے مابین یورو کپ فائنل کے آغاز سے قبل شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

فائنل میچ کیلئے متعدد افراد رکاوٹیں پھلانگ کر ٹکٹ کے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔ جس کے باعث ٹکٹ خرید کر آنے والے متعدد شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شدید بدنظمی کے بعد انتظامیہ نے بغیر ٹکٹ گھسنے والے افراد کو تلاش کر کے اسٹیڈیم سے باہر نکالا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے بھی اسٹیڈیم کے سیکورٹی اسٹاف کی مدد کی۔

تازہ ترین