سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار،دن کے وقت کاروباری سرگرمیاں متاثر، گیسٹرو اور گرمی سے متاثرہ 25سے زائدمریضوں کو مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں لایا گیا، جن میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی تھی جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، ڈاکٹروں کی جانب سے عوام کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دوپہر کے وقت دھوپ میں غیر ضروری طور پر گھروں اور دفاتر سے باہر نہ نکلا جائے اگر باہر نکلیں تو سر پر کپڑا ڈھانپ کر نکلیں۔ خاص طو رپر بچوں کو گرمی کی لہر سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔