• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال کا آج سےآغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز اتوار سے ہوگا۔ نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے زیراہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ کا افتتاح اویس اسد خان کریں گے۔ اس موقع پر قمر علی قریشی، حاجی غلام محمدخان، علیم خان موسیٰ، عظمت اللہ خان اور دیگر بھی موجود ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں 64ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور نیشنل بینک کی ٹیمیں کے درمیان کراچی ککرز گرائونڈ (برما محمڈن) کورنگی میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا کوارڈی نیٹر محمد ارشد کے مطابق ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔  
تازہ ترین