• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم لوڈشیڈنگ کو نااہل حکومت واپس لے آئی، شہباز شریف، کوتاہیاں انکی سزا ہم بھگت رہے ہیں، حکومتی ٹیم

لاہور، اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے صدر،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ ختم کی نااہل حکومت واپس لے آئی، ہم نےساہیوال کول پراجیکٹ سمیت متعدد پاور منصوبے لگائے اور ملک کو کھربوں روپے کا فائدہ دیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی احماد اظہر کا کہنا ہے کہ شہبازشریف بتائیں، اگر انہوں نے سستے معاہدے کیے تھے تو 1200 ارب روپے کے گردشی قرضے کیوں بڑھے، ہم شہباز شریف کی کوتاہیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہاکہ نوازشریف کی حکومت نے بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، نواز شریف کے دور میں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنا خالہ جی کا واڑا نہیں تھا۔ ہم نے اربوں ڈالر لگاکر لوڈشیڈنگ ختم کی لیکن ان بڑے پرجیکٹ میں کرپشن کیوں نہیں نکالی جاسکی، نوازشریف اور انکی ٹیم نے محنت اور ایمانداری سے ملک کی خدمت کی جس کا آج ان کو یہ صلہ مل رہا ہے؟ہم نے دنیا کی تاریخ میں کم ترین مدت میں منصوبے مکمل کیے۔ نیلم جہلم کو انیس سال لگ گئے لیکن نوازشریف نے مکمل کیا،پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ایک بلین ڈالر سے بھی کم خرچ ہوناتھا لیکن پانچ ارب ڈالر کا نقصان کر بیٹھے۔ ساہیوال کول منصوبہ سات ماہ قبل مکمل کیااس میں اربوں روپے کی بچت کی،فرنس آئل سے انہوں نے بیس روپے فی یونٹ کی بجلی بنائی کیونکہ آئل مافیا،فرنس مافیا ان کی جان نہیں چھوڑ رہا تھا۔

تازہ ترین