• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LPG پالیسی مسترد، ڈسٹری بیوٹرز کامعاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لانیکا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار) ایل پی جی پالیسی 2021میں پٹرولیم ڈویژن نے ایل پی جی پرڈیوسرز کے مفادات کا خیال رکھ کر صارفین کے مفادات کو نظر انداز کر دیا ہے۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن نے پالیسی کیخلاف 31 جولائی سے ملک گیرہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی پالیسی پر اہم اجلاس وزارت پٹرولیم میں طلب کیا گیا جس میں ایل پی جی ڈیلر ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کرتے ہوے کہا کہ اس پالیسی کا درافٹ شراکت دراوں کو نہیں دیا گیااور فریقین کو اعتماد میں لیے بغیر پالیسی مرتب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں صارفین کے تحفظ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے فاونڈر چیئرمین عرفان کھوکھر نے اجلاس میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کو ماہانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی درآمد کو کنٹرول کرنے کا اختیار دیا جارہا ہے۔ جبکہ مجوزہ پالیسی درآمدات کی مقدار کو محدود کرے گی اور ایل پی جی پرڈیوسرز کو منافع بخش بنانے کی اجازت دے گی۔اوگرا صرف پری کوالیفائی کمپنیوں کو ملک میں طلب کو پورا کرنے کیلئے ضروری مقدار میں ایل پی جی درآمد کرنے کی اجازت دے گی ۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے عرفان کھوکھر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایل پی جی 2021 پالیسی میں صارفین کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا گیا۔ پالیسی میں ناقص سلنڈر بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا زکر نہیں، پاکستان میں ناقص سلنڈر بنانے والے 600 کاررخانے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا مجوزہ پالیسی میں اگر تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر صارفین کے مفادات کو تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جاے گا اور اکتیس جولائی کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی، صارفین کو دو سال سے سستی ایل پی جی فراہم کی جارہی ہے، اب پرڈیوسرز کو فائدہ دینے کیلئے اس کوبھی مہنگا کیا جارہاہے۔
تازہ ترین